ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کس حلقے سے الیکشن لڑیں؟ نون لیگ سوچ میں پڑگئی

مریم نواز کس حلقے سے الیکشن لڑیں؟ نون لیگ سوچ میں پڑگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) چند ماہ کے دوران 3 ارب کے ترقیاتی کام عوام کو تو فائدہ دے گئے مگر مریم نواز کو این اے 125 سے کچھ فائدہ ہوگا یا نہیں؟ جس حلقے پر مریم نواز نے دن رات ایک کیا، اب خفیہ سروے ٹیم نے اسی حلقے سے اُنہیں الیکشن لڑنے سے منع کر دیا۔

سٹی 42 کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز الیکشن کس حلقے سے لڑیں گی، این اے 125 میں 3 ارب کے ترقیاتی کاموں کے بعد بھی پوزیشن واضح نہ ہوسکی۔ مریم نواز کی جانب سے ایک خفیہ سروے میں معلوم ہوا ہے کہ پی پی سطح پر (ن) لیگ کی پوزیشن پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں اور یہاں حالات مریم نواز کے حق میں نہیں۔ اس حلقے میں ہمیشہ سے آرائیں برادری کامیاب ہوتی آرہی ہے جبکہ مریم نواز کشمیری برادری سے ہیں۔

یہ خبر پڑھیں۔۔لاہور کو فتح کرنے کیلئے کپتان اپنے کھلاڑی میدان میں لے آئے

1979 سے اب تک اس علاقے میں آرائیں برادری الیکشن جیتی ہے، حاجی شریف 1979 سے 1994 تک کونسلر اور اس کے بعد رکن صوبائی اسمبلی رہے، آجاسم شریف 2002 سے 2013 تک ایم پی اے رہے، ماجد ظہور 2013 سے 2018 تک ایم پی اے رہے جن کا تعلق بھی آرائیں برادری سے ہے۔ آرائیوں کے اپنے حلقے میں غیر آرائیں کے لیے الیکشن جیتنا مشکل ہوگا۔

مریم نواز نے خفیہ سروے کے بعد دوسرےحلقہ سے الیکشن لڑنے پر غور شروع کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق مریم نواز این اے 127 سے الیکشن لڑنے پر غور کر رہی ہیں، ان کی ٹیم نے این اے 127 پر ورکنگ شروع کر دی ہے ، این اے 127 سے صدر مسلم لیگ (ن) لاہور پرویز ملک امیدوار ہیں، مریم نواز کے حلقہ کا حتمی فیصلہ میاں نوازشریف کریں گے۔