عثمان خان : سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گئے ۔
شاہد خاقان عباسی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملکی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں میں کمر توڑ مہنگائی اور بدامنی پر اظہار تشویش کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ بجٹ عوامی نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی ہدایات کے مطابق ہے۔
ملاقات میں مرکزی ترجمان جے یو آئی اسلم غوری بھی موجود تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ 2024 کے جعلی انتخابات تسلیم نہیں۔