ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشہور پاکستانی شیف ناہید انصاری انتقال کر گئیں

مشہور پاکستانی شیف ناہید انصاری انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راحیل بیگ : مختلف ٹی وی چینلز پر اپنے لذیز کھانوں اور بیکنگ کلاسز کے باعث مشہور  شیف ناہید انصاری انتقال کر گیئں۔ 

 پاکستان کی مشہور  شیف ناہید انصاری لذیز کھانوں اور بیکنگ کلاسز کے ساتھ ساتھ  ٹیچر بھی تھیں اور بہت مہذب اور نرم بولنے والی خاتون تصور کی جاتی تھیں، ناہید انصاری کے انتقال کی افسوسناک خبر مشہور پاکستانی اینکر اور میزبان سدرہ اقبال نے شیئر کی۔

شیف ناہید انصاری کی نماز جنازہ کے انتظامات کا اعلان کر دیا گیا ہے، نماز جنازہ 5 جولائی 2024 کو بعد نماز عشاء فیز 6، خیابان اتحاد، ڈی ایچ اے میں واقع مسجد عائشہ میں ادا کی جائے گی  جبکہ تدفین کا عمل ڈی ایچ اے فیز 8 کے قبرستان میں کیا جائے گا۔