لیسکو کیخلاف پروٹیکٹڈ صارفین کو اوور بلنگ کیے جانے کی شکایات پر ایف آئی اے کا ایکشن

5 Jul, 2024 | 08:52 PM

عرفان ملک :  لیسکو کیخلاف پروٹیکٹڈ صارفین کو اوور بلنگ کیے جانے کی شکایات پر ایف آئی اے نے ایکشن لے لیا۔

لیسکو نے مبینہ طور پر لاکھوں پروٹیکٹڈ صارفین کو اوور بلنگ کی، 200 یونٹس سے کم یونٹس استعمال کرنیوالے صارفین کو 200 سے زائد یونٹس کے بل بھیجے گئے۔اوور بلنگ سے پروٹیکٹڈ کیٹگری تبدیل ہونے سے صارفین پر  کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔

ایف آئی اےاینٹی کرپشن سرکل لاہور نے انکوائری شروع کر دی۔ لیسکو کے ڈائریکٹر کسٹمر سروسز اور ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی کو نوٹس جاری کردیئے۔ لیسکو افسران سے بلنگ کا ڈیٹا اور دیگر تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ 

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خاں ورک  کا کہنا ہے کہ اووربلنگ بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اووربلنگ کے ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن لیں گے ۔ 

 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی ہدایت پر ایف آئی اے اوور بلنگ کے خاتمے کیلئے مسلسل سرگرم ہے۔ 

مزیدخبریں