ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی نے اسلام آباد میں الیکٹرک بس چلا دی

محسن نقوی نے اسلام آباد میں الیکٹرک بس چلا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے شہریوں کے لئے الیکٹرک بسوں  کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر  صرف 3 ماہ میں اسلام آباد میں پہلی بار آرام دہ اور ماحول دوست الیکٹرک بسیں چل پڑیں۔ محسن نقوی نے اسلام آباد کے شہریوں کے لئے الیکٹرک بسوں  کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ 

وزیرداخلہ نے الیکٹرک بسوں کا معائنہ کیا اور سی ڈی اے کے چیئرمین محمد علی رندھاوا اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا، محسن نقوی نے الیکٹرونک مشین سے ٹوکن لیا اور الیکٹرک بس میں سوار ہوئے، انہوں نے الیکٹرک بس میں سفر کیا اور بس کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی۔ 

  محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں  اسلام آباد میں33 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، مجموعی طور پر اسلام آباد میں 160 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ 33 الیکٹرک بسیں آگئی ہیں۔ ترکی کے سفیر ، چین کے سفارت خانے اور این آر ٹی سی کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ روزانہ 16 ہزار شہری الیکٹرک بسوں پر سفر کریں گے۔ الیکٹرک بسوں کے لئے چارجنگ سٹیشن قائم کیا گیا ہے۔ بسیں صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک چلیں گی۔ الیکٹرک بسیں اسلام آباد شہریوں کیلئے ایک تحفہ ہے۔ 

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کی ٹیم الیکٹرک بسوں کی کامیاب لانچنگ پر شاباش کی مستحق ہے۔ اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کا نظام کو بہتر بنائیں گے تاکہ شہری آسانی کے ساتھ سفر کرسکیں ۔ 

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو الیکٹرک بسوں کے بارے میں بریفنگ دی ۔ 

ترکیہ کے سفیر مہمت پیکاسی، ترکیہ کے حکام، این آر ٹی سی کے عاصم اسحاق، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔