ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش سے چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پروزیر اعلیٰ کا اظہار افسوس

بارش سے چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پروزیر اعلیٰ کا اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد میں بارش سے چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے سوگواران سے تعزیت کااظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ فیصل آباد میں بارش کے باعث تین منزلہ گھر کی چھت گرنے سے 2 خواتین اور 2کمسن بچے جاں بحق ہوگئے، جبکہ حادثے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔