ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

این ڈی ایم اے نے فلڈنگ کا الرٹ جاری کردیا

 این ڈی ایم اے نے فلڈنگ کا الرٹ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے فلیش اور اربن فلڈنگ الرٹ جاری کردیا گیا۔ 

این ڈی ایم اے کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق مون سون کا حالیہ سلسلہ 7 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ جڑواں شہروں سمیت سیالکوٹ، مری، گلیات، کوہستان، ایبٹ آباد، دیر،سوات، کشمیر، ڈی جی خان اور راجن پور کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ لاہور، سیالکوٹ، ناروال، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور شہروں میں بھی سیلابی صورتحال متوقع ہے۔

فیڈرل فلڈ ڈویژن اور دیگر متعلقہ اداروں کے مطابق دریائے کابل میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ عوام موسمی حالات سے باخبر رہیں اور سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی صورت حال  سے آگاہ رہیں، عوام سیلابی ریلوں کو عبور کرنے اور سیلابی پانی میں جانے سے گریز کریں، سیاحوں اورمسافروں سے التماس ہے کہ وہ شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی اور لینڈ سلائیڈنگ صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔

این ڈی ایم اے نے عوام تک معلومات اور الرٹس کی بر وقت رسائی کو یقینی بنانے کے لیےPak NDMA Disaster Alertایپلیکیشن متعارف کرادی ہے۔