سوشل میڈیا محرم میں بند کرنے کا حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کریں گی، خواجہ سلمان رفیق

5 Jul, 2024 | 06:04 PM

قیصر کھوکھر : صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا محرم میں بند کرنے کا حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کریں گی۔ 

 صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں محرم میں سوشل میڈیا بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔  صرف ٹارگٹڈ ایریا میں سوشل میڈیا بند کرنے کی تجویز ہے۔ سوشل میڈیا محرم میں بند کرنے کا حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کریں گی ۔ 

مزیدخبریں