ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم نے پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے رکھا، یہ بہت بڑی کامیابی ہے، عطاءاللہ تارڑ

وزیراعظم نے پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے رکھا، یہ بہت بڑی کامیابی ہے، عطاءاللہ تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ نگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں وزیراعظم پاکستان نے فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا واضح اور دوٹوک موقف پیش کیا، وزیراعظم نے ہر پاکستانی کے دل کی آواز اٹھائی ہے ۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ تاجکستان اور قازقستان انتہائی کامیاب رہا، وزیراعظم نے تاجکستان سے اپنے دورہ کا آغاز کیا، تاجکستان میں پاکستانی وفد کو بڑی پذیرائی ملی۔ تاجکستان کے صدر نے پاکستان کے لئے جن جذبات کا اظہار کیا اس کے لئے ان کے مشکور ہیں۔ تاجکستان اور پاکستان کے عوام تجارت اور سرمایہ کاری سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ وزیراعظم کے دورے کے دوران کراچی پورٹ کے حوالے سے تفصیل سے گفتگو ہوئی، لینڈ روٹس، ریل روٹس کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں اضافے اور کاروباری طبقہ کو سہولیات کی فراہمی پر بھی بات ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات ہوئی۔ روسی صدر کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون اور شراکت داری کو فروغ دینے پر گفتگو ہوئی، روس اور پاکستان کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوگا۔ ترکی، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات میں علاقائی امن و استحکام پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے بھرپور طریقے سے پاکستان کی نمائندگی کی، وزیراعظم شہباز شریف کی بیلاروس اور ازبکستان کے صدور کے ساتھ ملاقاتوں میں بھی تجارت میں اضافے اور کاروباری طبقات کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ 

 وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مختلف شعبوں میں تجارت کو فروغ دینے کے بے شمار مواقع موجود ہیں،  تجارتی حجم اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے حوالے سے معاملات آگے بڑھے ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں وزیراعظم پاکستان نے فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا واضح اور دوٹوک موقف پیش کیا، وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل نہ صرف فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے بلکہ جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، وزیراعظم نے فلسطین میں 37 ہزار فلسطینیوں کی شہادت کا بھی ذکر کیا، وزیراعظم نے اسرائیل کو جوابدہ بنانے کا کہا۔ پاکستان 1967ءسے قبل فلسطینی سرحد کی حمایت کرتا ہے جس کا دارالحکومت القدس ہو۔ وزیراعظم نے ہر پاکستانی کے دل کی آواز اٹھائی ہے، فلسطین میں ظلم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں، وزیراعظم نے دلیری سے پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے رکھا، یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں اسلامو فوبیا اور افغانستان کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ۔