عابد چودھری : تیزرفتاری اورخطرناک ڈرائیونگ سےمنع کرنے پر سابق ایم این اےبرجیس طاہر کا بیٹا ٹریفک وارڈنز سے الجھ پڑا ۔
وارڈنز سے الجھنے پر ٹریفک پولیس نے ثاقب برجیس کیخلاف مقدمہ کیلئےاستغاثہ دائر کردیا ۔
ایف آئی آر کے مطابق واقعہ شمالی چھاؤنی کے قریب ٹریفک سگنل پر پیش آیا، جہاں ٹریفک اہلکاروں نے تیز رفتاری پر گاڑی روکنے کا اشارہ کیا ، ثاقب برجیس گاڑی روکنے کی بجائے وارڈنز کو کچلنے کی دھمکیاں دیتا رہا ۔سیاہ رنگ کی کار میں سوار ثاقب برجیس نے ٹریفک اہلکار کو کچلنے کی کوشش کی۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کار سوار خود کو سیاسی شخصیت کا بیٹا بتاتا رہا ۔ معاملے کی تفتیش جاری ہے ، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ ٹریفک وارڈن کے استغاثے پر پولیس نے ثاقب برجیس کیخلاف مقدمہ درج کر دیا۔