وسیم احمد : پی سی بی نے 25-2024 کے ہوم انٹرنیشنل سیزن کی تفصیلات کا اعلان کردیا۔پاکستان بنگلہ دیش، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرے گا۔ 21 سال بعد پاکستان میں پہلی سہ فریقی ون ڈے سیریز ہوگی۔ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔
ہوم انٹرنیشنل سیزن کا آغاز بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے ہوگا۔ پہلا میچ 21 سے25 اگست تک راولپنڈی ،دوسرا 30 اگست سے 3 ستمبر تک کراچی میں کھیلا جائیگا۔ انٹرنیشنل ہوم سیزن کا اختتام آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پر ہوگا ،جس کا فائنل 9 مارچ کو تجویز کیا گیا ہے۔ اس کے درمیان پاکستان انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کرے گا ۔جو ملتان میں 7 تا 11 اکتوبر کراچی میں 15تا 19 اکتوبر اور راولپنڈی میں 24تا28 اکتوبر کھیلے جائیں گے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کراچی میں 16 تا 20 جنوری اور ملتان میں 24 تا 28 جنوری ٹیسٹ میچ کھیلے گی ۔نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ سہ فریقی ون ڈے سیریز ملتان میں 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی۔