سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ

5 Jul, 2024 | 04:22 PM

سٹی42: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔

سونے کی قیمتوں میں اضافہ , عالمی مارکیٹ میں 9 ڈالر مہنگا ہوکر 2364 ڈالرز فی اونس ہوگیا ہے۔ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ 2 لاکھ 44 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے، دس گرام سونے کی قیمت میں 944 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 9 ہزار 534 روپے ہوگئی ہے۔ 

دوسری جانب ایک تولہ چاندی 2850 روپے پر برقرار ہے۔

مزیدخبریں