قومی ٹیم 2024 - 2025 میں کتنی سیریز کھیلے گی؟ تفصیلات آگئیں

5 Jul, 2024 | 03:19 PM

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم 2024 - 2025 میں ہوم انٹرنیشنل سیزن کے دوران پاکستان 21 سال میں پہلی بار سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گا،سہ فریقی ون ڈے سیریز کے تمام میچ ملتان میں کھیلے جائیں گے.

تفصیلات کےمطابق  قومی ٹیم ہوم گرائونڈ پر بنگلا  دیش، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 7  ٹیسٹ میچز کھیلے گا ،ٹیسٹ میچز کراچی،  راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے ۔

پی سی بی کے مطابق 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بھی کرے گا ، قومی ٹیم  اس سال کے آخر  میں آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی،بنگلا دیش، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ حکام نے پاکستان آکر کھیلنے پر خوشی کااظہار کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہناتھا کہ  ہوم سیریز میں 12ٹیموں کی میزبانی قوم کی کرکٹ سے محبت اور پی سی بی کی پیشہ ورانہ صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے،کرکٹ برادری میں پاکستان اہم ملک ہے, تمام رکن ممالک اور آئی سی سی کے ساتھ کھیل کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے،غیر ملکی شائقین آئیں،کرکٹ کھیلے اور خوبصورت پاکستان کی سیر سے بھی لطف اندوز ہوں۔

مزیدخبریں