(ویب ڈیسک) ہالی ووڈ انڈسٹری کے معروف سٹار ٹام کروز ان دنوں گھریلو مسائل سے دوچار ہیں جس کی وجہ بھی منظرعام پر آچکی ہے، اس وقت ٹام کروز کی بڑی پریشانی یہ ہے کہ ان کے اپنی بیٹی کے ساتھ تعلقات خراب ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ انڈسٹری کےسپرسٹار ٹام کروز کے بارے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ گھریلو پریشانی کا شکار ہیں، میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹام کروز اپنے اہل خانہ کو سائنٹولوجی کو اپنا واحد مذہب ماننے پر مجبور کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔
سائنٹولوجی کے ماہر ٹونی اورٹیگا کا کہنا تھا کہ ٹام نے بار بار ثابت کیا ہے کہ ان کی نمبر ون وفاداری ان کے مذہب اور ڈیوڈ مسکاویج کے ساتھ ہے،مشن امپوسیبل آئیکون نے 31 سالہ بیلا اور 29 سالہ کونر سے شادی کے بعد سے اپنے بچوں کے ساتھ رابطہ برقرار رکھا ہے، جن کا تعلق ان کے مذہب سے ہے۔
’ٹاپ گن اسٹار‘ کی اپنی 18 سالہ بیٹی کے ساتھ علیحدگی کی افواہوں کو ہوا مل رہی ہے کیونکہ وہ حال ہی میں بیٹی کی ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب سے غیر حاضر تھے۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں سوری کروز نے اپنے نام کے آگے سے والد کا نام ہٹادیا تھا، 18 سالہ سوری کروز نے حال ہی میں گریجویشن مکمل کی تو اس دوران ان کی والدہ کیٹی ہومز ان کے ساتھ تھیں، ٹام کروز لندن میں مصروفیات کے باعث بیٹی کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔