رکن قومی اسمبلی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست، رپورٹ طلب

5 Jul, 2024 | 02:46 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی عمر فاروق کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست،ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن سے رپورٹ طلب کرلی ۔
 جسٹس شہرام سرور چودھری نے عمر فاروق کی درخواست پر سماعت کی ،جس میں نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے بتایا 26 جون کو ڈائریکٹر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو نام ای سی ایل سے خارج کرنے کیلئے چٹھی لکھی لیکن ددرخواست گزار کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل ہو گیا ہے ۔ رکن قومی اسمبلی کے وکیل نے بتایا کہ درخواستگزار ملک سے باہر تھے، جب مقدمہ اور انکوائریوں کو شروع کر دیا گیا اور بعد میں مقدمہ اور انکوائریوں میں ملوث کیا گیا۔ وکیل نے یہ بھی بتایا کہ درخواستگزارنےٹرائل کورٹ سے ضمانت منظور ہوئی ہے۔ اس لیے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کا حکم اور عمرہ پر جانے کی اجازت دی جائے۔درخواست پر مزید سماعت 9 جولائی کو ہوگی۔

مزیدخبریں