ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھریلو صارفین کے بجلی کے بلوں میں اضافے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

 گھریلو صارفین کے بجلی کے بلوں میں اضافے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : گھریلو صارفین کے بجلی کے بلوں میں اضافے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔

شہری احتشام الحسن کی جانب سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ،،درخواست میں وفاقی حکومت ، نیپرا سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیپرا نے ڈومیسٹک بجلی کے بلوں میں سلیپ ریٹ لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ، یونٹ کی تعداد کے مطابق بجلی کے بل بھجوائے جارہے ہیں ،، سلیپ ریٹ سے بجلی کے بلوں میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت بجلی کے بلوں میں اضافے کا اقدام کالعدم قرار دے .
 

Ansa Awais

Content Writer