ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امبانی کے بیٹے کی شادی میں پرفارمنس کیلئے جسٹن بیبر کتنا معاوضہ لیں گے؟

  بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں پرفارم کرنے کے لیے کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر کے معاوضے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں پرفارم کرنے کے لیے کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر کے معاوضے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

 بھارتی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے آننت امبانی رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ آننت امبانی اور رادھیکا امبانی کی شادی پر دنیا بھر کی نظریں جمی ہوئی ہیں جس کی وجہ اس شادی کا شاندار، ثقافت سے بھرپور اور پرتعیش ہونا ہے۔

امبانی اور مرچنٹ خاندان کی جانب سے آننت اور رادھیکا کی شادی کے سلسلے میں آج ہونے والی تقریب ’سنگیت‘ کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس تقریب میں بین الاقوامی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر پرفارم کریں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کے سنگیت کی تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے جسٹن بیبر کو 83 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 2 ارب 76 کروڑ 88 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) معاوضہ دیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جسٹن بیبر آننت اور رادھیکا کی سنگیت کی  تقریب کو چار چاند لگانے کے لیے بھارت پہنچ چکے ہیں۔ شادی کی تقریبات میں پرفارم کرنے کیلئے امبانی فیملی برطانوی گلوکارہ اڈیل، کینیڈین ریپر ڈریک اور امریکی گلوکارہ لانا ڈیل رے سے بھی رابطے میں ہیں۔ ممکنہ طور پر یہ تمام فنکار 12 سے 14 جولائی تک ہونے والی اس شادی کے سلسلے میں بھارت آئیں گے۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں مکیش امبانی نے اپنے بیٹے اننت امبانی اور اُن کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کے لیے تین روزہ  پری ویڈنگ تقریبات کا انعقاد کیا تھا، یہ تمام تقریبات بھارتی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں منعقد ہوئی تھیں۔پری ویڈنگ تقریبات میں دنیا بھر کی چند بااثر شخصیات اور نامور بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی تھی جن میں سماجی، سیاست، کاروباری، شوبز اور کھیلوں کی دنیا کی معروف شخصیات شامل تھیں۔ان تقریبات میں امریکی گلوکارہ ریانا نے بھی پرفارم کیا تھا، اُنہوں نے اپنی پرفارمنس کے لیے 74 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیا تھا۔

اس کے علاوہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کا دوسرا جشن 29 مئی سے یکم جون تک اٹلی اور جنوبی فرانس میں کروز پر منایا گیا تھا جبکہ امبانی خاندان نے اننت اور رادھیکا کی شادی سے قبل 50 غریب جوڑوں کی شادی بھی کروائی۔