وزیر اعلیٰ پنجاب کا گوجرانوالہ کیلئے میگا پروجیکٹس کا اعلان

5 Jul, 2024 | 01:11 PM

Ansa Awais

ستی42 : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانوالہ کے لیے میگا پروجیکٹس کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب ایک روزہ دورے پرگزشتہ روزگوجرانوالہ پہنچی تھیں جہاں انہوں  نے پارکس بنانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے میٹرو بس پروجیکٹ سمیت چھوٹی بڑی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا حکم دیا اور ساتھ ہی گوجرانوالہ میں سرکاری سطح پر پہلا اسٹیٹ آف آرٹ کارڈیک اسپتال بنانے کا بھی اعلان کیا۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ کسی کو بے روزگار نہیں کریں گے، ریڑھی والوں کو منظم طریقے سے روڈ سائیڈ پر کھڑا کیا جائے، واٹر فلٹریشن، اسٹریٹ لائٹس فنکشنل اور مین ہول کور لگائے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورچوئل پولیس اسٹیشن سے 40 ہزار خواتین کو سروسز فراہم کی جارہی ہیں جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پتنگ بازی اور بھتہ خوری ختم کرنے پر پولیس کو سراہا۔

مزیدخبریں