عثمان خادم: پاکستان تحریک انصاف کا ہفتہ وار احتجاج، تحریک انصاف شہر میں مختلف مقامات پر احتجاجی ریلیاں نکالے گی۔
تحریک انصاف اسیر کارکنان اور قیادت کی رہائی کے لئے احتجاج کرے گی، احتجاجی ریلیاں سہ پہر 3 سے شام 7 بجے کے درمیان نکالی جائیں گی، پاکستان تحریک انصاف کے منتخب اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈر ریلیوں کی قیادت کریں گے۔
پی ٹی آئی لاہور تنظیم کی جانب سے بھی احتجاج کیا جائے گا،اس حوالے سے شہر کے مختلف مقامات پر ریلیاں نکالی جائیں گی۔