جناح ہاؤس حملہ کیس؛ عدالت نے اہم فیصلہ سنا دیا

5 Jul, 2024 | 12:12 PM

(جمال الدین جمالی )انسداد دہشت گردی کی عدالت نےجناح ہاؤس حملہ کیس میں ایک اور اہم فیصلہ سنا دیا، عدالت نے گیارہ ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے فیصلہ سنایا، عدالت نے ملزم ذولفقار ، رضوان، محسن مزمل ، یعقوب ،حاشر معراج ، حافظ سیف الرحمن ، رانا احمد ارسلان ، تنویر احمد ،وسیم عباس کی ضمانتیں خارج کیں، ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں جناح ہاؤس جلاؤ گھراو کا مقدمہ درج ہے۔

گذشتہ دنوں 266 ملزمان کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں 2 رکنی بینچ ممبر نے کیس کو سننے سے معذرت کر لی تھی، جسٹس علی ضیا باجوہ نے کہا کہ میں پہلے ہی 9 مئی کے کیسز سننے سے معذرت کر چکا ہوں۔

 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی تھی، جس میں درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ عرفان علوی پیش ہوئے اور بتایا کہ اس کیس میں ہمارے دلائل مکمل ہوگئے تھے۔ تاہم جسٹس علی ضیا باجوہ نے کیس سننے سے معذرت کرلی۔

مزیدخبریں