ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ، شوہر جمیل کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا

5 Jul, 2024 | 11:51 AM

(عابد چودھری)  ماڈل زینب جمیل پر  حملے کی تفتیش پیشرفت میں زینب کے شوہر جمیل کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے درخواست ملنے پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئےملزم جمیل کے بارے  میں امیگریشن حکام کوبھی آگاہ کردیا جس کے بائث شوہر جمیل کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ لاہور کی سیشن کورٹ نے  زینب کے شوہر محمد جمیل کی  عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر ملزم کی عبوری ضمانت مسترد کی،ملزم کے خلاف تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے، ماڈل زینب جمیل نے اپنے شوہر پر فائرنگ کا الزام عائد کر رکھا ہے۔

 خیال رہے کہ رواں برس مئی میں لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ماڈل  زینب جمیل نے اپنی گاڑی اپنے بیوٹی سلون کے سامنے آ کر روکی تھی کہ 2 موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے ان کی کار کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا،زینب جمیل قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئی تھیں، انہیں 6 گولیاں لگی تھیں، جس کے بعد وہ کافی دنوں تک ہسپتال میں زیرِ علاج رہیں۔  انہوں نے پولیس کو دیے گئے بیان اور ایک ویڈیو بیان میں قاتلانہ حملے کا ذمے دار اپنے شوہر کو ٹھہرایا تھا۔

  واضح رہے کہ زینب جمیل نے 2020ء میں دینِ اسلام کی خاطر اداکاری و ماڈلنگ سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔

مزیدخبریں