ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم کے 5 دن تمام سوشل میڈیا ایپس بند رہیں گی

محرم کے 5 دن تمام سوشل میڈیا ایپس بند رہیں گی
کیپشن: internet service suspend
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:  محرم الحرام میں قیام امن کیلئے وفاقی حکومت نے پنجاب میں سوشل میڈیا ایپلی کیشنز  5 روز کیلئے بند کرنے کی سفارش پر کام شروع کر دیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے دنوں میں سوشل میڈیا ایپس یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ، ٹک ٹاک اور انسٹا گرام کو بند کرنے کی سفارش کی ہے۔ محکمہ داخلہ نے وفاقی حکومت کو  ایک خط میں کہا ہے کہ چھ محرم سے گیارہ محرم کے دوران یہ ایپس بند کر دی جائیں۔ محکمہ داخلہ نے محرم کے دوران فرقہ واریت کو روکنے اور فیک نیوز کے پھیلاؤ کے تدارک کیلئے یہ اقدام کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کی سوشل میڈیا بند کرنے کی سفارش کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔
 سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب حکومت کی طرف سے نوٹی فکیشن جاری کیا، جس میں 6 سے 11 محرم تک تمام سوشل میڈیا ایپس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، فیس بک، ایکس (ٹویٹر)، انسٹاگرام، یوٹیوب، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک کو بند کرنے کے لئے وزارت داخلہ کو درخواست بھجوا دی۔