ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب نے دنیا بھر سے آئے قابل افراد کو شہریت دینے کا اعلان کردیا

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کاروباری افراد اور منفرد صلاحیت و مہارت کے حامل ہنر مند  افراد کو سعودی شہریت دینے کا حکم دے دیا ہے۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے  متعدد شعبوں میں اہل اور قابل افراد کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  شاہ سلمان کے جاری  شاہی فرمان میں سائنسدانوں، طبی ماہرین، محققین،  انوویٹرز ،کاروباری افراد اور منفرد صلاحیت و مہارت کے حامل ممتاز ہنر مندوں کو سعودی   شہریت دینے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

  شاہی فرمان کا مقصد وژن 2030 کے مطابق پرکشش ماحول کو بڑھانا، غیر معمولی تخلیقی ذہنوں کو متوجہ کرنا ، سرمایہ کاری اور ترقی میں حصہ ڈالنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

  سعودی عرب ممتاز اورغیر معمولی تخلیقی ذہنوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے یہ سب کررہا ہے، سعودی عرب کا شاہی حکم نامہ ریاست کی جانب سے ممتاز صلاحیتوں اور منفرد مہارتوں کے حامل افراد کیلئے جاری کیا گیا ہے۔