شاہدرہ ٹاؤن میں  2 رکنی  ڈکیت گینگ گرفتار

5 Jul, 2024 | 10:31 AM

(عابد چوہدری) سٹریٹ کریمنلز کیخلاف گھیرا تنگ، شاہدرہ ٹاؤن  میں ڈولفن سکواڈنے کارروائی کرتے ہوئے2 رکنی  ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق  ڈولفن سکواڈ نے   شاہدرہ ٹاؤن شہریوں سےوارداتیں کرنے والا2رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا، ملزمان دھیڑپنڈ یاسین گارڈن کےباہر واردات کی نیت سے کھڑے تھے۔

 ترجمان ڈولفن کے مطابق  ڈاکوؤں کے قبضے سے  پستول،چھینے گئے3 موبائل اورموٹر سائیکل برآمد کیا گیا ہے، ملزمان نے گزشتہ روز گن پوائنٹ پر شہریوں سے موبائل چھینے تھے۔

 ملزمان زین،علی کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں