ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہدرہ ٹاؤن میں  2 رکنی  ڈکیت گینگ گرفتار

سٹریٹ کریمنلز کیخلاف گھیرا تنگ،شاہدرہ ٹاؤن  میں ڈولفن سکواڈنے کارروائی کرتے ہوئے2 رکنی  ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) سٹریٹ کریمنلز کیخلاف گھیرا تنگ، شاہدرہ ٹاؤن  میں ڈولفن سکواڈنے کارروائی کرتے ہوئے2 رکنی  ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق  ڈولفن سکواڈ نے   شاہدرہ ٹاؤن شہریوں سےوارداتیں کرنے والا2رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا، ملزمان دھیڑپنڈ یاسین گارڈن کےباہر واردات کی نیت سے کھڑے تھے۔

 ترجمان ڈولفن کے مطابق  ڈاکوؤں کے قبضے سے  پستول،چھینے گئے3 موبائل اورموٹر سائیکل برآمد کیا گیا ہے، ملزمان نے گزشتہ روز گن پوائنٹ پر شہریوں سے موبائل چھینے تھے۔

 ملزمان زین،علی کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے حوالے کردیا گیا ہے۔