لاہور سمیت ملک بھر میں ہڑتال کے باوجود سیل جاری

5 Jul, 2024 | 10:13 AM

(ارباز خان)  پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی کال کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپس پر سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے۔

شہر کے بیشتر علاقوں جلو موڑ ،جی ٹی روڈ، گڑھی شاہو، شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، مغلپورہ، کنٹونمنٹ سمیت شاد باغ، عامر روڈ،  کے علاقوں کے پٹرول پمپس کھلے ہیں۔

رات گئے اسلام آباد اور راولپنڈی کیلئے ہڑتال کی منسوخی کے بعد سے پٹرول پمپ مالکان تذبذب کا شکار ہیں۔صرف راولپنڈی اور اسلام آباد کیلئے ہڑتال کی منسوخی نے دیگر شہریوں کے پٹرول پمپس بھی کھلوادیئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر قاضی خالد کے انتقال کے باعث جڑواں شہروں میں رات گئے ہڑتال  منسوخ کی گئی۔

مزیدخبریں