(ویب ڈیسک)معاشرے میں بے حسی کی فضا نے جنم لے لیا ہے کوئی شخص کسی حادثے کا شکا ہو تو اس کو بچانے کے لئے لوگ اس کی ویڈیو بنانے میں لگ جاتے ہیں یا کوئی مدد کے لئے تیار نہیں ہوتا، ایک ایسا ہی واقعہ بھارت کے شہر اندور میں پیش آیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان سمیت بھارت بھی مون سون بارشیں ہورہی ہیں، بارشوں کا پانی گلی ، محلوں اور بازاروں میں کھڑا دکھائی دیتا ہے، بارشوں میں مختلف حادثات بھی پیش آرہے ہیں جن کی ویٖڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، ایک ایسی ہی ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں لڑکی بارش کھودے گئے گڑھے میں جمع بارش کے پانی میں گر گئی ، واقعہ بھارتی شہراندور میں پیش آیا۔
ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ لڑکی ایک بڑی عمر کی خاتون کے ساتھ دوکان پر کھڑی ہے، خاتون دوکان سے واپس پلٹی اور دروازہ کھول گھر کے اندر چلی گئی جبکہ لڑکی نے سیڑھیوں سےاترتے ہی پانی میں پاوں رکھا جس پر وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ پائی اور گڑھے میں جمع بارش کے پانی میں گرگئی، سامنے موجود موٹرسائیکل سوار جو یہ منظر دیکھا رہا تھا اُس نے لڑکی کو بچانے کی کوشش نہیں کی اور وہاں سے چلا گیا۔
پانی میں ڈوبنے پر لڑکی نے شورمچا اسی دروان ایک چھوٹا لڑکا وہاں پہنچا جس نے فوراً لڑکی سے کہا اُس کا ہاتھ پکڑے، جس کے بعد لڑکے نے ڈوبنے والی لڑکی کو بچا لیا۔
ویڈیو کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین بائیک والے کو بُرا، بھلا کہہ رہے ہیں، دل کھول اس پر کڑی تنقید کررہے ہیں جبکہ بچے کو ’ سپر ہیرو‘ کہہ رہے ہیں۔