ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پانی کے بلوں میں 10 فیصد اضافہ، نوٹیفکیشن جاری  

 پشاور میں پانی کے بلوں میں 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پشاور میں پانی کے بلوں میں 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ مرلے تک گھریلو صارفین کے لئے ماہانہ بل 250 روپے مقرر کیا گیا ہے،6 سے 10 مرلہ گھروں کے پانی کا بل 375، 11 سے 19 مرلہ گھروں کے پانی کا بل 500 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق ایک کنال اور اس سے زائد رقبہ پر مشتمل گھر کے لئے واٹر سپلائی بل 750روپے مقررکیا گیا ہے۔

 گھریلو صارفین کے علاوہ تمام کمرشل صارفین کے لئے بھی پانی کے بل میں 10فیصد اضافہ کیا گیا ہے، پشاور میں پانی کے بل کے علاوہ کنزرونسی، سالیڈ ویسٹ مینجمنٹ اور سیوریج کے چارجز میں بھی 10فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔