ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر لاہور میں بارش، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا

شہر لاہور  میں ابر رحمت سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ سجاد)    شہر لاہور  میں ابر رحمت سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

آج صبح لاہور کے مختلف علاقوں شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، ڈیوس روڈ، کینال روڈ، اچھرہ ، قرطبہ چوک ، چوبرجی و اطراف سمیت دیگر علاقوں میں بادل برسے جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ موسم کا حوال بتانے والوں نے لاہور میں آئندہ ہفتے گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں آلودگی کی شرح میں اضافہ ہونے سے ایئر کوالٹی انڈیکس 159ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم اےکے مطابق  پنجاب کے بیشتر ڈویژنز میں طوفان کے ساتھ شدید بارشیں متوقع ہیں، جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے امکانات ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے  کا کہنا ہے کہ تیز بارشوں سے پنجاب کے ندی نالے بپھر سکتے ہیں، طوفان سے بجلی کے کھمبوں، سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، مو سمی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور بعض مقاما ت پرموسلادھار بارش  کا امکان ہے، ادھرخیبرپختونخواکے علاقوں        بالاکوٹ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد،بونیر ، مالاکنڈ،سوات ، شانگلہ ، بٹگرام، ہری پور، صوابی،مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو ،کرک،بنوں،لکی مروت،ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، خیبر، باجوڑ،وزیرستان اورکرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ مری ،گلیات ،راولپنڈی ، جہلم، چکوال، اٹک، منڈی بہاؤالدین ، گجرات،گوجرانوالہ، نارووال ،سیالکوٹ ،لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، حافظ آباد، ، میانوالی، سرگودھا، خوشاب،فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اورساہیوال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے، اس دوران چند مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ بھکر،لیہ،تونسہ ،راجن پور،ڈی جی خان، ملتان،خانیوال،پاکپتن، بہاولنگر اور بہاولپور میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان  ہے۔

 رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم ژوب، شیرانی ، موسیٰ خیل ،بارکھان ، خضدار اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔  اسی طرح صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا۔تاہم سکھر،لاڑکانہ،جیکب آباد، دادو اور گردونواح میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔کشمیر اور  گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔