چاغی کے صحرا میں دو نوجوان راستہ بھٹک کر گرمی سے  جاں بحق

5 Jul, 2024 | 05:10 AM

سٹی42: چاغی کے صحرائی علاقہ میں فیول کی تلاش میں بھٹکنے والے 2 نوجوان گرمی سے جاں بحق ہو گئے۔ 
  المناک سانحہ کا  شکار ہونے والے  نوجوانوں کا تعلق چاغی کے علاقے دالبندین کلی داؤد آباد سے ہے۔
 بتایا جا رہا ہے کہ علاقہ سے گزرتے ہوئے دونوں نوجوان گاڑی کا فیول ختم ہونے پر پیٹرول پمپ ڈھونڈنے نکلے تھے۔

دونوں نوجوان پیدل پیٹرول پمپ کی تلاش میں صحرا میں راستہ بھٹک گئے تھے اور گرمی کے باعث انتقال کرگئے۔ضلعی انتظامیہ نے بتایاکہ نوجوانوں کا تعلق چاغی کے علاقے دالبندین کلی داؤد آباد سے ہے۔

مزیدخبریں