مہر علی اکبر: لاہور کے قلب ماڈل ٹاؤن کے ایچ بلاک میں بھی واٹر فلٹریشن پلانٹ 6 ماہ سے غیر فعال پڑا ہے۔
مصدقہ رپورٹوں کے مطابق لاہور شہر کے بیشتر علاقوں مین واٹر سپلائی سے فراہم کیا جا رہا پانی پینے کے قابل نہیں۔ یہ پانی پینا پڑے تو بیمار کونے کا قوی امکان رہتا ہے۔
ماڈل ٹاؤن ایچ بلاک کا واٹر فلٹریشن پلانٹ خراب ہونے کی وجہ سے علاقہ کےمکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقہ کے بیشتر رہائشی خرید کر فلٹرڈ واٹر استعمال کرتے ہیں لیکن ان ہی گھروں میں کام کرنے والے گھریلو ملازمین، مالی، خانساماں، راہگیر اور دوکاندار اپنے پینے کے لئے صاف پانی صرف سرکاری واٹر فلٹریشن پلانت سے حاصل کر سکتے تھے۔ پلانٹ بند رہنے کی وجہ سے یہ لوگ یا تو آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں یا انہیں صاف پانی کی تلاش میں دوسرے علاقوں میں جانا پڑتا ہے۔
علاقہ کے مکینوں نے انتظامیہ سے واٹرفلٹریشن پلانٹ جلد فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔