کلیم اختر: ایف بی آرنے پاکستان کسٹمز سروس کے افسران کے تقرو تبادلے کردیئے۔ 51 گریڈ19 اورگریڈ20 کے افسروں کی خدمات تبدیل کی گئیں۔
فیاض انور کو ڈی جی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لاء اینڈ پراسیکیوشن لاہور سٹیشن لگا دیا گیا۔منیزہ مجید کو ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز ویلیوایشن لاہور لگا دیا۔
گریڈ 20 کی عظمت طاہرہ کو بطور ڈائریکٹر این این ڈی اے لاہور خدمات دینے کا حکم جاری ہو گیا۔ صائمہ آفتاب کو ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ اینڈ ٹریڈ میں بطور ڈائریکٹر خدمات دینے کا حکم دیا گیا ہے۔
گریڈ 20 کے محمد نیئر شفیق کو کلکٹر اپریزمنٹ ایسٹ لاہور لگا دیا گیا۔ زہرہ حیدر کو ڈائریکٹر آئی پی آر انفورسمنٹ سنٹرل لاہور لگا دیا گیا۔ بیلم رمضان کو کلکٹر اپریزمنٹ ویسٹ لاہور کی پوسٹ مل گئی۔ حارث انصاری کو ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ گوادر میں بطور ڈائریکٹر خدمات دینے کا حکم ملا ہے جبکہ سید علی عباس گردیزی کو کلکٹر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر لگا دیا گیا۔
گریڈ 19 کے تیمور کمال ملک کو کلکٹر ایجوڈکشن لاہور میں خدمات دینے کا حکم دیدیا گیا۔مونا اسلم کو ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ سنٹرل لاہور لگا دیا گیا۔محمد فرخ شریف کو بطور کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ لاہور میں خدمات دینے کا حکم جاری ہوا ہے۔
ایف بی آر نے ان افسران کے مختلف شہروں میں تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ایف بی آر میں تبادلوں کا بھونچال، 51 افسر اِدھر اُدھر ہو گئے
5 Jul, 2024 | 04:13 AM