زاہد چوہدری: پنجاب حکومت نے جنرل ہسپتال کے مریضوں کیلئے بڑا تحفہ فراہم کر دیا۔ جنرل ہسپتال میں 400 سے زائد نئے ایئر کنڈیشنر کام کرنے لگے۔
مختلف وارڈز میں ایئر کنڈیشنر فعال ہونے سے مریضوں کو راحت مل گئی۔
جنرل ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر الفرید ظفر کا کہنا ہے کہ ٹھنڈے ماحول میں ہیلتھ پروفیشنلز بھی مریضوں کا بہتر علاج کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔