عرفان ملک: لاہور میں جرائم 30فیصد کم ہونے کے پیچھے پولیس مقابلوں کا خوف اہم فیکٹر نکلا۔کرائم میں کمی کی بڑی وجہ سٹی 42سامنے لے آیا۔
لاہور پولیس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کرائم کی کمی میں پولیس مقابلوں کا اہم کردار ہے۔ پولیس کے ریکارڈ کے مطابق لاہور پولیس نے 16ماہ میں 142 پولیس مقابلے کئے۔
ان پولیس مقابلوں کے دوران 106 ڈاکو ہلاک ،42 زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔
پولیس کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی مؤثر پٹرولنگ اور ملزمان کی گرفتاریاں کرائم میں کمی کی وجہ بنیں۔
لاہور میں جرائم کا گراف تو خوف کی وجہ سے کچھ گر گیا ہے لیکن دوسری طرف صورتحال یہ ہے کہ پولیس کی جانب سے ڈکیتی و چوری کے مقدمات میں ملزمان کو سزائیں نہ دلوائی جاسکیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم میں زیادہ تر عادی مجرم ملوث رہتے ہیں۔پولیس مقابلوں سے بار بار کرائم کرنے والوں میں کمی ہوئی۔