ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے حسن علی بھولا نے چلڈرن ایشئین گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا

Hasan Ali Bhola, Wrestling, Children Asian Games, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی:  چلڈرن ایشین گیمز ،پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔ 

ریسسلنگ کی 70 کلو گرام کیٹیگری میں حسن علی بھولا نے گولڈ میڈل جیتنے کے لئے فائنل میں کرغزستان کے ریسلر کو شکست دی۔بھولا  آذربائی جان، تاجکستان اور منگولیا کے ریسلرز کو شکست دے کر فائنل میں  پہنچے تھے۔
گولڈ میڈل جیتنے والے  ریسلر حسن علی بھولا کا تعلق لاہور سے ہے۔

روس کے شہر یاکوتسک میں جاری گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں پاکستان کے واحد ریسلر حسن علی بھولا شریک ہیں ۔

بھولا کے لئے مبارک باد کے پیغامات

 پنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر ارشد ستار نے اس شاندار کامیابی پر حسن علی بھولا کو مبارکباد دی ہے۔
لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر مہراکرم نے بھی حسن علی بھولا کو مبارکباد دی۔ شفقت علی بلا، رانا عرفان ، چودھری اصغر و دیگر شخصیات نے بھی لاہور کے نوجوان ہیرو کو  مبارکباد دی ہے۔