اقصیٰ سجاد : کوٹ لکھپت سٹیشن کے عقب میں اتفاق روڈ پرنصب واٹر فلٹریشن پلانٹ کئی ماہ سے بند پڑا ہے۔
شہری گرمی اور برسات کے موسم میں صاف پانی کی فراہمی سے محروم ہیں۔
اس فلٹریشن پلانٹ میں نل تو موجود ہیں لیکن ان میں پانی نہیں آتا کیونکہ انتظامیہ اس پلانٹ کے خراب ہونے کے بعد اسے مرمت کروانے کی زحمت نہیں کر رہی۔
مسلسل عدم توجہ کے باعث پلانٹ کے اردگرد کھلے گٹر اور گندگی کے ڈھیر سج گئے ہیں۔
اس علاقہ کے رہائشیوں کو صاف پانی حاصل کرنے کے لئے دور دراز علاقوں میں واقع فلٹریشن پلانٹوں پر جا کر پانی لانا پڑتا ہے۔
انتظامیہ جو غفلت میں سوئی ہوئی ہے اسے جگانا ضروری ہے۔ لیکن علاقہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ سوئی وئی انتظامیہ کو جگانے کا کوئی طریقہ نہیں جانتے۔انتظامیہ کو کئی بار درخواست دی لیکن کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔
شہریوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے اپیل کی کہ وہ ان کے مسئلہ کو حل کروانے میں دلچسپی لیں اور انتظامیہ کو واٹر فلٹریشن پلانٹ مرمت کروا کر فوری چالو کرنے کی ہدایت کریں تاکہ انہیں بھی برسات کے موسم میں پینے کے لئے صاف پانی مل سکے۔