اقصیٰ سجاد: یونیورسٹی آف مینیجمنٹ ٹیکنالوجی کے سکول آف ڈیزائن اینڈ ٹیکسٹائلز کے سٹوڈنٹس نے فائنل ائیر تھیسس کی نمائش کی۔ اس نمائش میں سٹوڈنٹس نے اپنے پروجیکٹس کی خوبصورت تخلیقات پیش کیں۔ نمائش کے دوسرے اور آخری روز ایوان قائد اعظم جوہر ٹاؤن میں بہت سے لوگوں نے سٹوڈنٹس کی تخلیقات کو دیکھا اور سراہا۔
سٹوڈنٹس نے بتایا کہ وہ اپنے پروجیکٹس کو لے کر بزنس بھی کرنا چاہتے ہیں۔ بعض لڑکیاں اپنی تخلیقات کو ملنے والے رسپانس سے اتنی پر اعتماد ہیں کہ وہ اب مزید پروڈکٹس تیار کر کے انہیں ایکسپورٹ کرنا چاہتی ہیں۔
سٹوڈنٹس نے ہاتھوں کی مہارت سے بنائے لباس ،جیولری، ہینڈی کرافٹس،پینٹنگز اور دیگر آرٹ ورکس کی نمائش کی۔
سٹوڈنٹس نےنمائش میں آنے والے مہمانوں اور اساتذہ سے خوب داد وصول کی۔