ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق ایم پی اے کا اوورسیز پاکستانی کی زمین پر قبضہ، پولیس بھی ملوث

 سابق ایم پی اے کا اوورسیز پاکستانی کی زمین پر قبضہ، پولیس بھی ملوث
کیپشن: land, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسنین ساجد : لاہور میں دن دھاڑے پولیس گردی، پولیس نے سابق ایم پی اے کرامت کھوکھر کے ساتھ مل کر اپنی نگرانی میں اوورسیز پاکستانی کی زمین پر قبضہ کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے کرامت کھوکھر نے ایس پی رائیونڈ صدر وقار کھرل کے ساتھ ملکر پولیس کی نگرانی میں اوورسیز پاکستانی حمزہ سواتی کی زمین پر قبضہ کیا۔ اوورسیز پاکستانی کے پاس پولیس کے عمل دخل اور سابق ایم پی اے کرامت کھوکھر کے خلاف ہائی کورٹ کا اسٹے ہونے کے باوجود لاہور میں اوورسیز پاکستانی کے خلاف ایس پی رائیونڈ اور سابق ایم پی اے نے اپنی عدالت لگا لی، اور اس کی زمین پر قبضہ کرلیا۔

پولیس نے تمام مالکان کو مار پیٹ کر زمین سے نکال دیا۔