(ویب ڈیسک) مشہور ویڈیو گیم ’پب جی‘ پر بھارتی لڑکے سے دوستی کر نے والی پاکستانی خاتون بھارت پہنچ گئی۔
سیما نامی پاکستانی خاتون کی پب جی گیم چیٹ کے دوران بھارتی لڑکےسچن سے دوستی ہوئی ، جس سے ملنے کے لئے 10 مئی کو سیما کراچی میں گھر بیچ کر بچوں سمیت دبئی چلی گئی ، پھردبئی سے نیپال اور نیپال سے بھارتی شہر نوویڈا جا پہنچی جہاں بھارتی پولیس نے دستاویز ات نامکمل ہونے پر خاتون کو بچوں سمیت گرفتار کرلیا۔
حکام نے بتایا کہ پاکستانی خاتون اور اُس کے چار بچے گریٹر نوئیڈا میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے، انہیں ایک مقامی شخص نے مبینہ طور پر پناہ دی تھی جس سے خاتون کی آن لائن ویڈیو گیم پب جی کے ذریعے ملاقات ہوئی تھی۔پولیس نے پاکستانی خاتون کو پناہ دینے والے مقامی شخص کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
خاتون سیما کی غلام حیدر نامی شخص سے شادی ہوئی تھی اور شادی کے بعد وہ کراچی میں رہائش پذیر تھے تاہم 2019میں غلام حیدرنوکری کےسلسلےمیں بیرون ملک چلا گیا تھا۔