شدید بارشوں کا خطرہ،نگراں  وزیراعلیٰ نے وزرا،صوبائی سیکرٹریوں کو ذمہ داریاں بانٹ دیں

5 Jul, 2023 | 09:46 PM

 دُر نایاب: وزیراعلی محسن نقوی کا مون سون کے پیش نظر بڑا فیصلہ , نگران وزرا کو نکاسی آب کے لئے پنجاب کے مختلف ڈویژنز میں ڈیوٹیاں تفویض کردیں جبکہ سیکرٹریز کو لاہور شہر کے ٹاونز میں ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ۔وزرا اور سینئیر بیوروکریٹس کی ڈیوٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ 

وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ ڈویژن میں بارشوں کے دوران نکاسیِ آب کی نگرانی کی ذمہ داری  ہائیر ایجوکیشن ، سکولز اور پی ایم ڈی ڈی کے وزیرمنظور قادر کو سونپی ہے۔

فیصل آباد ڈویژن میں نکاسی آب کے آپریشنز کی نگرانی وزیر توانائی ایس ایم منیر کریں گے۔

راولپنڈی ڈویژن میں نکاسی آب کے آپریشنز کی نگرانی پاپولیشن ویلفئیر کےوزیر جمال ناصر   اور وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے قانون کنور دلشاد کریں گے۔

     ڈویژن میں نکاسی آب کے آپریشنز کی نگرانی وزیر اطلاعات عامر میر، صوبائی وزرا سید اظفر علی ناصر، جاوید اکرم، ابراہیم مراد اور وہاب ریاض کریں گے۔

نگراں  وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے لاہور میں واسا کے آپریشنز کی ٹاون کی سطح پر سپرویژن کے لئے سینئیر بیوروکریٹس کی ٹیمیں بنا دی ہیں۔

راوی ٹاون میں واسا آپریشنز کی نگرانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مسعود مختار کریں گے۔

داتا گنج بخش ٹاون میں واسا آپریشنز کی نگرانی سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز  بابر امان بابر کریں گے۔

    جوبلی ٹاون میں واسا آپریشنز کی نگرانی سیکرٹری انوائرنمنٹ ساجد چوہان کریں گے۔

نشتر ٹاون میں واسا آپریشنز کی نگرانی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جاوید اختر محمود کریں گے۔

گلبرگ ٹاون میں واسا آپریشنز کی نگرانی سیکرٹری جنگلات مدثر محمود ملک کریں گے۔

عزیز بھٹی ٹاون میں واسا آپریشنز کی نگرانی سیکرٹری ٹورازم آصف بلال لودھی کریں گے۔

شالیمار ٹاون میں واسا آپریشنز کی نگرانی سیکرٹری سیکرٹری آئی سی اینڈ ایس ڈی احسن بھُٹہ،  اقبال ٹاون میں سیکرٹری سکولز ایجوکیشن احسن وحید واسا حکام کی نکاسیِ آب سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے۔

>

مزیدخبریں