ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون سے 10 کلو 400 گرام چرس برآمد، عمر قید کی سزا سنا دی گئی

خاتون سے 10 کلو 400 گرام چرس برآمد، عمر قید کی سزا سنا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ماڈل کورٹ غربی نے 10 کلو  400 گرام چرس برآمدگی کے مقدمے میں ملزمہ کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

 ماڈل کورٹ غربی کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج امیر الدین نے خاتون سے 10 کلو 400 گرام چرس برآمدگی کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ در بی بی کو عمر قید سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ملزمہ کی ضمانت منسوخ کر کے جیل بھیجنے کا حکم بھی دیا ہے۔

 عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ تمام شواہد سے ملزمہ کے خلاف منشیات منتقلی کا جرم ثابت ہوتا ہے، ملزمہ اور وکیل صفائی الزام کو جھوٹا ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں، پرائیوٹ گواہ رکشہ ڈرایئور نے بھی استغاثہ کے الزام کی تصدیق کی ہے، ضبط شدہ منشیات کی کیمیکل ایگزامینیشن اور دیگر مراحل قانون کے مطابق مکمل ہوئے ہیں۔

 دوسری جانب پولیس کے مطابق ملزمہ در بی بی رکشہ میں منیشات لیکر جا رہی تھی، خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے رکشے کو روک کر تلاشی لی گئی، رکشے میں موجود ملزمہ در بی بی سے 10 کلو 4 سو گرام چرس برآمد ہوئی، ملزمہ کو  19 مئی 2022 کو سائٹ کے علاقے سے گرفتار کر کے تھانہ سائٹ بی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔