پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی میں چوری کی واردات، سٹی فورٹی ٹو نےسی سی ٹی وی حاصل کر لی

5 Jul, 2023 | 09:16 PM

This browser does not support the video element.

وقاص احمد: چوہنگ کے علاقہ پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی میں  شہری سہیل کے گھر چوری کی واردات ۔۔ سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی ۔

پولیس کے مطابق واردات ٹیولپ بلاک میں شہری سہیل کے اہلخانہ کی عدم موجودگی کے دوران ہوئی ۔ سی سی ٹی وی میں چور گھر کا دروازہ پھلانگتا دکھائی دیتا ہے، جو واردات کے دوران نقدی اور طلائی زیورات لے اڑا ۔

دوسری جانب پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے ۔

مزیدخبریں