ویب ڈیسک: نشتر کالونی کے مکین بجلی کی عدم فراہمی پر لیسکو کے خلاف سراپا احتجاج ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی میں 35 گھنٹوں سے بجلی کی عدم فراہمی پرلیسکو کے خلاف سراپا احتجاج ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق لیسکو کا عملہ 35گھنٹوں سے بند بجلی تاحال بحال کرنے میں ناکام ہے۔
بجلی کی طویل بندش کے باعث مکین پانی کی بوندبوند کو ترس گئے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث کئی گھنٹوں سے بجلی بند ہے، لیسکو والے اپنے پیسوں سے ٹرانسفارمر ٹھیک کروانے کا کہتے ہیں، متعدد بار شکایات کے باوجود شنوائی نہیں ہو رہی۔
علاقہ مکینوں نے لیسکو حکام سے نوٹس لیکر فوری بجلی بحالی کا مطالبہ کیا۔