ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن میں پیپلز پارٹی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرےگی، رانا فاروق سعید

Rana Farooq Saeed, PPP Lahore, City42
کیپشن: ماڈل ٹاؤن میں پیپلز پارٹی پنجاب کے قائمقام صدر رانا فاروق سعید نے سید عنایت علی شاہ،رائے شاہ جہاں بھٹی، احمد جواد فاروق رانا،حاجی فلک شیر،ملک ظل حسین، حاجی عزیز الرحمن چن ،افنان بٹ ،میاں نعمان یوسف اور رائے امتیاز اشرف کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن عؒلی: پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کسی سیاسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریگی، کسی کو غلط فہمی ہے تو ذہن سے نکال دے۔


ماڈل ٹاؤن میں پیپلز پارٹی پنجاب کے قائمقام صدر رانا فاروق سعید نے سید عنایت علی شاہ،رائے شاہ جہاں بھٹی، احمد جواد فاروق رانا،حاجی فلک شیر،ملک ظل حسین، حاجی عزیز الرحمن چن ،افنان بٹ ،میاں نعمان یوسف اور رائے امتیاز اشرف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا حکومت سازی کیلیے اتحاد ہو سکتا ہے،عام انتخابات کے لئےنہیں، تین صوبوں کے بلدیاتی نتائج دیکھ لیں،سب کو پتہ چل جائیگا کہ پیپلز پارٹی کی کیا صورتحال ہے۔

رانا فاروق سعید نے کہا آج تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے, 5جولائی کے مارشل لاء کی سزا پوری قوم کو برداشت کرنا پڑی۔ 1977 میں منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر ملک کو ناقابل تلافی و معافی نقصان پہنچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ بھٹوشہید کا تختہ نہ الٹا جاتا تو آج ہم در بدر مانگتے نہ پھر رھے ہوتے،بھٹو کو ٹوٹا ہوا ملک ملا جسے انہوں نے ایٹمی قوت بنایا،قائد اعظم کے بعد شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نام آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھٹو کیخلاف اینٹی بھٹو کا بیج بویا گیا۔جتنے عوام آج پریشان ہیں،بھٹو دور میں ہرگز نہیں تھے۔رانا فاروق سعید نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی پارٹی کےساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں چاہتی بلکہ پنجاب کی ایک ایک سیٹ پر امیدوار کھڑے کرینگے ،ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ ہماری سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی سوچ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے اور نتائج سب کو تسلیم کرنے چاہیں جس جماعت کو اکثریت ملے تو اس کا وزیر اعظم بننا چاہیے،  پیپلز پارٹی کسی جماعت پر پابندی نہیں لگوانا چاہتی،الیکشن کمشن جو بھی تاریخ طے کرے اس پر الیکشن ہونے چاہیں۔رانا فاروق سعید نے کہا کہ اگست میں نگراں سیٹ اپ آ جائیگا،جسمیں پیپلز پارٹی ن لیگ ،پی ٹی ائی،ق لیگ اور جے یو آئی سب ایک لائن میں کھڑے ہونگے۔

انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کو سینٹرل پنجاب کی 202نشستوں کیلیے 475درخواستیں ملی ہیں۔ایک ایک حلقے میں تین تین امیدوار ہیں۔پارٹی امیدواروں سے مشورہ کر کے باہر سے آنیوالوں کو شامل کرینگے۔ہم اس الیکشن کو اپنی بقاء سمجھ کے لڑیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کسان اور زمیندار پیپلز پارٹی سے خوش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوز ملک کے غریب عوام کو پریشان کر رھا ہے۔چینی،گھی اور آٹا مافیا کا حکومت کو پتہ ہے،الیکشن جیتنے والی پارٹی کیلیے سب سے بڑا چیلنج عوام کو ریلیف دینا ہو گا،

میڈیا سوالوں کے جواب میں رانا فاروق سعید نے کہا کہ نئے صوبے بننے سے ملک مضبوط ہوتا ہے تو ضرور بننے چاہیں۔بہاولپور صوبہ بنانے کا مطالبہ ٹھیک ہے۔اگر وفاق مضبوط بنا لیں تو سب مسائل حل ہو سکتے ہیں۔سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے کوئی کمیٹی نہیں بنی یہ بعض لوگوں کی ذہنی اختراع ہے۔ابھی حکومتی اتحاد سے پیپلز پارٹی کی علیحدگی کا امکان نہیں۔