موسلادھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ

5 Jul, 2023 | 07:21 PM

سٹی42:  موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک،  گوجرانوالہ میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ہے .

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور ، قصور، اوکاڑہ، کوہاٹ، پشاور، بنوں ، کرک اورڈی آئی خان   کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ہے ، مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے .  موسلادھاربارش کے باعث  ڈیرہ غازی خان، کوہلو، سبی، بارکھان، ژوب ، لورالائی، قلعہ سیف اللہ  اورموسٰی خیل  کے پہاڑی علاقوں اور ملحقہ ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔

مزیدخبریں