پاک چائنہ اقتصادی راہداری پورے خطے کے لیے ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے،گورنربلیغ الرحمن

5 Jul, 2023 | 07:18 PM

راو دلشاد: گورنر پنجاب محمد  نے سی پیک منصوبے کی مفاہمتی یادداشت کے دس سال مکمل ہونے پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ چائنہ پاکستان کا قابل اعتماد دوست ملک ہے جس نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا۔
 
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے اپنے ٹویٹ پیغام  میں کہا کہ سی پیک منصوبے کے دس سال مکمل ہونے پر پاکستان اور چائنہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری صرف پاکستان نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ سی پیک سے تجارتی سرگرمیوں کے فروغ سے ملک میں معاشی ترقی اور خوشحالی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پچھلی حکومت نے سی پیک کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سی پیک منصوبوں بر کام کی رفتار بڑھا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ سی پیک منصوبے سے ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی

مزیدخبریں