علی رامے : پی ڈی ایم اے کو پنجاب کے تمام اضلاع سے بارش کے باعث ہونے والی اموات کی رپورٹ موصول ہو گئی ، بارش کے باعث پنجاب میں مجموعی طور پر 8 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے لاہور اور لیہ میں ڈوبنے سے 2 اموات رپورٹ ہوئیں۔جبکہ لاہور میں کرنٹ لگنے سے 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔اور لاہور میں بارش کے باعث چھتیں گرنے سے 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش کے باعث مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 6 افراد شدید زخمی ہیں اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبائی کنٹرول روم سے تمام تر صورتحال کی مانیٹرنگ بھی جارہی ہے۔۔پی ڈی ایم اے ، پنجاب بھر کی انتظامیہ سے مکمل رابطہ میں ہے۔
بارش کے باعث ہونے والی اموات کی رپورٹ موصول ہوگئی
5 Jul, 2023 | 07:09 PM