سعود بٹ : عوام سے لوٹی گئی رقم کے کیس میں نیب لاہور کی اہم کامیابی، احتساب عدالت لاہور کی نگرانی میں ماڈل ہائوسنگ سکینڈل میں 44 کروڑ کی وصولی کا آغاز کر دیا گیا۔
ترجمان نیب کے مطابق نیب ریفرنس نمبر 60/2019 میں احتساب عدالت نے مرکزی ملزم فرحان چیمہ کی ضبط شدہ 22 کنال اراضی کی 44 کروڑ میں فروخت کا حکم دیا ہے۔نیب لاہور نے ابتدائی طور پر 50 ملین روپے پراپرٹی کے خریدکنندہ سے وصول کرلیےہیں ۔جبکہ بقیہ 390 ملین روپے آئندہ ایک ہفتے کے اندر وصول کیےجائینگے۔ ضبط شدہ اراضی کی فروخت سے حاصل 440 ملین روپے کیس کے 276 متاثرین میں تقسیم کیےجائینگے۔ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ کاکہناہے نیب لاہور چیئرمین نیب نذیر احمد کے ویژن پرعمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ عوام سے لوٹی گئی رقم کی برآمدگی اور بروقت واپسی نیب کی اول ترجیح ہے۔ نیب ریئل سٹیٹ کے ملزموں کی حوصلہ شکنی کے اقدامات جاری رکھےگا۔
عوام سے لوٹی گئی رقم کے کیس میں نیب لاہور کی اہم کامیابی
5 Jul, 2023 | 07:00 PM