جنین کیمپ میں سرچ آپریشن کےدوران فوجی ہلاک، اسرائیل نےآپریشن بندکردیا

5 Jul, 2023 | 06:55 PM

ویب ڈیسک: مغربی کنارے کے علاقے جنین کے پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کےسرچ آپریشن کے دوران نامعلوم جانب سے آنے والی گولی لگنے سے اسرائیلی آرمی کا ایک  اہلکار ہلاک ہوگیا۔ اسرائیل نے اس واقعہ کے بعد جنین میں سرچ آپریشن بند کر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی۔ 44 گھنٹے تک جاری رہنے والے محاصرے کے دوران اسرائیلی فوج کا ایک افسر گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

اسرائیل کی فوج نے بدھ کے روز کہا کہ اس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں بڑے پیمانے پر دراندازی کے بعد پسپائی اختیار کر لی ہے اس آپریشن میں کم از کم 12 فلسطینی ہلاک ہوئے، ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا اور گزشتہ دو دنوں کے دوران ہزاروں فلسطینی افراد اپنے گھروں سے فرار ہو گئے۔

اسرائیل کے چیف ملٹری ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگری نے کہا کہ جنین میں آپریشن، جو شہر کے مہاجر کیمپ پر مرکوز تھا، ختم ہو گیا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کے پبلک ریڈیو اسٹیشن کان نیوز کو بتایا کہہمارے تمام فوجی کیمپ سے باہر ہیں لیکن انھوں نے کہا کہ انھیں توقع ہے کہ مستقبل میں اسرائیلی فوج کو علاقے میں واپس جانا پڑے گا۔

مزیدخبریں