علی رامے : محکمہ زراعت پنجاب اور بیٹر کاٹن انیشی ایٹو پاکستان کے مابین کپاس کی بڑھوتری و ترویج کے لئے معاہدہ ۔ سول سیکرٹریٹ لاہور میں منعقدہ تقریب میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو بھی موجود تھے ۔
تقریب میں ڈائریکٹر جنرل زراعت(توسیع)ڈاکٹر انجم علی، سینئر ایڈوائزر بیٹر کاٹن انیشی ایٹو پاکستان ڈاکٹر محمد شفیق،چیف پلاننگ اینڈ ایویلیوایشن سیل رانا محمود اختر،ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب محمد رفیق اختر و دیگر افسران و اسٹیک ہولڈرز نے بھی شرکت کی ۔سیکرٹری زراعت پنجاب کا کہنا تھا کہ کپاس کی بحالی ایک بڑا چیلنج ہے جس کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کپاس کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے لئے جامع ایکشن پلان اور حکمت عملی مرتب کرے گا جبکہ بیٹر کاٹن انیشی ایٹو پاکستان اس ایکشن پلان کو سپورٹ کرے گا۔سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا یہ معاہد ہ صوبہ میں کپاس کی بحالی و ترویج کے لئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔
کپاس کی بڑھوتری و بحالی کے لئے معاہدہ
5 Jul, 2023 | 06:50 PM